ہائیکورٹ نے آزادی مارچ کے شرکاء کو بڑی خوشخبری سنا دی، ایسا حکم جاری جو کسی کے بھی وہم و گمان میں نہیں تھا

اہم خبریں

پشاور(سی پی پی)پشاور ہائی کورٹ نے آزادی مارچ کے شرکا کو روکنے کے لیے سڑکیں بند نہ کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس احمد علی پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے آزادی مارچ کو روکنے کے لئے کنٹینرز لگائے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ خبروں میں سنا ہے کہ حکومت اور مارچ والوں کا معاہدہ ہوگیا ہے،معاہدہ میں طے ہوا ہے کہحکومت راستے بند نہیں کرے گی۔عدالت نے حکم دیا کہ صوبائی حکومت اٹک تک کوئی سڑک کنٹینر لگا کر بند نہ کرے،

ٹی وی چینلز جتنا وقت حکومت کو دیں گے اتنا ہی اپوزیشن کو بھی دیا جائے گا۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ مظاہرین سے آئین اور قانون کے مطابق پیش آیاجائے گا تاہم مظاہرین جہاں بھی اشتعال پھیلائیں گے تو کارروائی ہوگی،جس پر عدالت نے آزادی مارچ شرکا کو بھی پرامن رہنے کی ہدایت کردی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر