نوازشریف کو کتنے دن کیلئے رہا کیا گیا؟ عدالت کے دھماکہ خیز فیصلے کی تفصیلات سامنے آگئیں‎

اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے 8 ہفتوں کےلیے نواز شریف کی سزا معطل کردی ،نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی مرکزی اپیل پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی اور جج ویڈیو کیس سے متعلق متفرق درخواستوں پر نیب کو تحریری جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا۔اس سے پہلے دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ عدالت کے سامنے اس وقت 4آپشنز ہیں، معاملہ ایگزیکٹو کو بھجوائیںیا نیب کی تجویز پر ٹائم فریم کے تحت سزا معطل کریں۔انہوں نے کہا کہ آپ کی مان لیں یا درخواست

خارج کر دیں، شفاء اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، ڈاکٹرز بھی صرف اپنی کوشش ہی کرتے ہیں۔اس سے قبل کیس کی سماعت کے دوران نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا عدالت کے روبرو کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کی جان کو ہسپتال میں ہونے کے باوجود خطرہ ہے، مجھے خدشہ ہے کہ نواز شریف کو کہیں کھو نہ دیں۔ نواز شریف کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر