جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان

اہم خبریں

اسلام آباد ، رحیم یار خان،کراچی (این این آئی) ریلوے انتظامیہ کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو انشورنس کی مد میں 15لاکھ اور زخمی کو پچاس ہزار سے تین لاکھ روپے دیے جائینگے ۔ تفصیلات کے مطابق تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی سے 73کے قریب افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے ۔ریلوے انتظامیہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو انشورنس کی مد میں 15لاکھ روپے دے گی جبکہ زخمی ہونے والوں کو50ہزار روپےسے3لاکھ روپے تک دیے جائیں گے۔دوسری جانب مسافروں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ریلوے ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 865 مسافر سوار تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ تیزگام ایکسپریس میں 610 مسافر کراچی کینٹ اسٹیشن سے سوار ہوئے تھے جبکہ حیدرآباد سے 91 مسافر سوار ہوئے۔اس کے علاوہ ٹنڈو محمد خان سے 106 مسافر، شہداد پور سے 15 مسافر، نواب شاہ سے 5، محراب پور سے 16، خیر پور سے 5 اور روہڑی سے 17 مسافر سوار ہوئے تھے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر