سانحہ تیز گام ایکسپریس ، اسلام آباد میں آزادی مارچ کا جلسہ ملتوی ، اب یہ جلسہ کب ہوگا؟اپوزیشن نے اعلان کردیا

اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ سانحہ تیز گام ایکسپریس کی وجہ سے آزادی مارچ کا جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے اور اب یہ جلسہ کل ہوگا، نجی ٹی وی کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے کیا گیا ہے ،دوسری جانب مولانا فضل الرحمن نے رحیم یار خان کے قریب تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کرتے ہوئےکہا ہے کہ ناقص منصوبہ بندی حادثات کا باعث بن رہی ہے ‘حادثات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے،سوشل میڈیا

پر جاری اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی کے واقعہ پر گہرے دکھ اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ناقص منصوبہ بندی حادثات کا باعث بن رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ پے درپے حادثات انتہائی تشویشناک ہیں حادثات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر