ن لیگ کی جانب سے جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان لیکن فضل الرحمن نے کچھ اور ہی بات کہہ دی ، متحدہ اپوزیشن میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آزادی مارچ اپنے وقت کے مطابق اسلام آباد پہنچے گا،ہم نے تو کسی جلسے کا اعلان نہیں کیا ،ملتوی کیسے ہوسکتا ہے ، ہمارا آزادی مارچ 5دن سے رواں دواں ہے ،شیڈول کے مطابق اسلام آباد پہنچے گا ، مولانا فضل الرحمن نے رحیم یار خان کے قریب تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوسکرتے ہوئے کہا ہے کہ ناقص منصوبہ بندی حادثات کا باعث بن رہی ہے ‘حادثات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے،اس سے پہلے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب

نے اعلان کیا تھا کہ سانحہ تیز گام ایکسپریس کی وجہ سے آزادی مارچ کا جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے اور اب یہ جلسہ کل ہوگا، نجی ٹی وی کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے کیا گیا ہے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر