عمران خان کی حکومت کی بڑی کامیابی ، پاک روس تجارتی تنازع24 سال بعد حل ہو گیا ،117 ملین ڈالر جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی

اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)24سال کا پاکستان اور روس کا تنازع حل ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان 24سال بعد 117 ملین ڈالر کا تجارتی تنازع حل ہو گیا ہے ۔روسی اور پاکستانی کمپنیوں کے مابین تمام تجارتی رکاوٹیں دور کر دی گئیں ہیں ۔ جبکہ پاکستانی سفیر کو روس کے ساتھ بین الحکومتی معاہدہ کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔5 پاکستانی کمپنیوں کو بھی 23.8 ملین ڈالرجاری کرنے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روسی کمپنیوں کی تجارتی راہ میں حائل رکاوٹ دور ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 1996سے منجمند 117ملین

ڈالر روس کو جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ یاد رہے کہ 1996ء کے بعد روس اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات ختم ہو گئے تھے جس کےنتیجے میں 117 ملین ڈالر کا تجارتی تنازع کھڑا ہو گیا تھا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر