’’ڈیوٹی اوقات میں ہڑتال کرنا جرم ،پروفیشنل ڈاکٹر ہڑتال نہیں کرسکتے‘‘ لاہو ر ہائیکورٹ نے ہڑتالی ڈاکٹرز کیخلاف سخت سزا کا اعلان کردیا

اہم خبریں

لاہور(آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ ہڑتال کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ہوگا۔لاہور ہائیکورٹ میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم ڈی سی)، کالج آف فزیشن اور ینگ ڈاکٹرز کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔ڈاکٹرز کے وکیل نے کہا کہ او پی ڈی میں ہڑتال نہیں ہے، ہڑتال کرنے والے ینگ ڈاکٹرز نہیں بلکہ پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ہیں جو ہڑتال کرسکتے ہیںلیکن پروفیشنل ڈاکٹر ہڑتال نہیں کرسکتے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہڑتال ڈاکٹرز کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ہوگا، ڈیوٹی اوقات میں ہڑتال کرنا جرم ہے،

پی ایم سی اور پنجاب حکومت ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن لیں، یہ ہیلتھ سیکرٹری کا قصور ہے کہ معاملہ ابھی تک لٹکا ہے۔عدالت نے سیکرٹری ہیلتھ سے استفسار کیا کہا جب آپ ایم ٹی آئی ایکٹ قانون لیکر آئے تو سب کو اعتماد میں لیا گیا؟۔ اس پر عدالت میں موجود وکلا نے نہیں کی آواز لگائی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر