بابری مسجد فیصلے کے ذریعے سکھوں کی خوشیوں کے رنگ میں بھنگ ڈالی گئی،پاکستان کا شدید ردعمل

اہم خبریں

اسلام آباد(سی پی پی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی کی سیاست نفرت کی سیاست ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ پربے پناہ دباؤ ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا بابری مسجد کیس کے فیصلے کے بعد اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ آج کے دن بھارتی عدالت کا فیصلہ سنانے کا کیا مقصد ہے، سکھ خوشی منارہے ہیں لیکن آج سکھوں کی خوشیوں کے رنگ میں آج بھنگ ڈالی گئی، بھارتی سپریم کورٹنے نئی بحث کا آغاز کردیا جب کہ گاندھی اورنہروکا بھارت دفن ہوگیا ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ پربے پناہ دبا ؤہے، فیصلے کے بعد

مقبوضہ کشمیرمیں آگ اوراٹھے گی، مودی کی سیاست نفرت کی سیاست ہے، نفرت کے بیج بونا بہت خطرناک کھیل ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرپرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، مقبوضہ کشمیرمسئلے پرپاکستان کا بچہ بچہ کھڑا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر