نواز شریف کی بیرون ملک روانگی منسوخ کر دی گئی

اہم خبریں

لاہور(سی پی پی)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیرون ملک روانگی منسوخ کر دی گئی، قطر ائر ویز کی پرواز 629 سے نواز شریف کی ٹکٹیں کینسل کر دی گئی ہیں۔ سابق وزیر اعظم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر بدستور موجود ہے اور حکومت اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کر سکی ہے۔سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے قائد نواز شریف کو لندن پہنچتے ہی سیدھے مرکزی لندن کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرانے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جہاں ان کی طبی ٹیم کو بھی تیار رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ لندن

میں موجود پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کو اسی ہسپتال میں داخل کروانے کے انتظامات کیے گئے ہیں جہاں وہ ماضی میں بھی زیرِ علاج رہ چکے ہیں۔شہباز شریف جاتی امرا بڑے بھائی کی خیریت دریافت کرنے پہنچے، ڈاکٹر نے اپوزیشن لیڈر کو صحت کے متعلق بریفنگ بھی دی۔ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لئے بیرون ملک لے جانا ناگزیر ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر