7 روز تک زنجیروں سے باندھ کر رکھاگیا ، آنکھوں پر بھی پٹی بندھی ہوئی تھی ،رہا کرتے وقت ملزموں نے کیا دھمکی دی؟ بازیابی کے بعددعا منگی کا پہلا بیان سامنے آگیا، تہلکہ خیز انکشافات

اہم خبریں

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی ڈیفنس سے اغوا ہونے والی لڑکی دعا منگی نے اپنے خاندان کے افراد کو بتایا ہے کہ ملزمان نے اس سے کہا کہ ہمیں تمہارے لباس اور انداز سے غلط فہمی ہوئی کہ تم کسی امیر خاندان سے تعلق رکھتی ہو۔

ملزمان نے مجھے 7 روز تک زنجیروں سے باندھ کر رکھا جبکہ آنکھوں پر بھی پٹی بندھی ہوئی تھی ،تاہم تشدد نہیں کیا ،ملزمان آپس میں اردو زبان میں بات کرتے تھے اور وہ پروفیشنل کرمنلز لگتے تھے۔ دعا منگی کی بہن نے واٹس ایپ کال پر ملزمان کو اپنا گھر اور علاقہ دکھایا جس کےبعد تاوان کا معاملہ 2کروڑ روپے سے 20لاکھ روپے پرآیا۔ دعا منگی کو جب رہا کیا گیا تو ملزمان نے متنبہ کیا کہ کراچی میں اغوا کرنا مشکل ہے لیکن ٹارگٹ کلنگ بھی آسان ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر