طویل عرصے سے درخواست زیر التوا ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا،کیا درخواست کردی؟

اہم خبریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت عزیز صدیقی نے برطرفی کے خلاف اپیل کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ جمعرات کو دائر درخواست میں کہاگیاکہ طویل عرصے سے سپریم کورٹ میں درخواست زیر التواء ہے۔

درخواست میں کہاگیاکہ درخواست پر رجسٹرار اعتراضات کو ختم کیا جا چکا ہے،کیس کو 20 جنوری سے شروع ہونے والے ہفتے میں سماعت کیلئے مقرر کیا جائے ۔یاد رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے برطرفی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ،سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کیسفارش کی تھی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر