سیدعلی گیلانی شدید علیل ،دعائوں کی اپیل

اہم خبریں

اسلام آباد(این این آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی کے نمائندے سید عبداللہ گیلانی نے کہا ہے کہ بزرگ رہنماء شدید علیل ہیں اور عوام الناس بالخصوص علمائے کرام اور آئمہ مساجد سے درخواست ہے کہ وہ سیدعلی گیلانی کی جلد صحت یابی کیلئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کریں ۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سیدعبداللہ گیلانی نےاسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ سیدعلی گیلانی کی صحت طویل عرصے سے گھر میں نظربندی کی وجہ سے زیادہ خراب ہوئی ہے اور وہ نقاہت محسوس کرر ہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بزرگ رہنما کےپھیپھڑوں میں انفیکشن ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ تکلیف میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہاکہ بزرگ رہنماء کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے جو بھارت کے غاصبانہ تسلط سے جموں وکشمیر کی آزادی کیلئے ہمیشہ رہنمائی فراہم کرتی رہے گی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر