پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ، ترک صدر طیب اردوان کا خطاب پاکستان میرے لیے دوسرے گھر کا درجہ رکھتا ہے، کشمیر ہمارے لیے وہی ہے جو آپ کیلئے ہے ، ترک صدر نے پاکستانیوں قوم کیلئے خاص پیغام جاری کر دیا

اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر طیب اردوان قومی اسمبلی پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ترک صدر رجب طیب اردوان کا استقبال کیا۔آج پارلیمنٹ ہائوس میں پاکستان کے جھنڈے کیساتھ ترکی کا جھنڈا بھی لگا یا گیا ہے ۔ مشترکہ اجلاس میں پاکستان اور ترکی کے قومی ترانے چلائے گئے ۔ ان کا پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے مجموعی طورپر آج چوتھی مرتبہ خطاب کیا

۔مشترکہ خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میں پوری پاکستانی قوم کو ترک عوام کا سلامی پیش کرتا ہوں ، گرم جوشی اور پرتپاک استقبال پر میں آپ کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ آج پاکستان اور ترکی کے تعلقات سب کیلئے قابل رشک ہیں اس موقع پر دونوں ملکوں کی قیادت کو یکجا کرنے پر اللہ پاک کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ پاکستان میرے لیے دوسرے گھر کا درجہ رکھتا ہے ۔ کشمیر ہمارے لیے وہی ہے جو آپ کیلئے ہے ۔ ہماری دوستی مفاد پر نہیں بلکہ محبت کی بدولت پروان پر چڑھی ہے ، پاکستان کا دکھ درد ہمار ا دکھ درد ہےاور پاکستان کی خوشی ہماری خوشی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے ۔ پاکستان اور ترکی کے دلوں کو یکجا کرنے پر اللہ پاک کا شکر گزار ہوں ، پاکستانیوں کی مدد کو کبھی فراموش نہیں کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی میں آنے والے زلزلوں پر پاکستان کے پیغامات موصول ہوئے جنہیں ہم قدر کے نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ پاکستان اس وقت ترقی اور خوشحال کی طرف رواں دواں ہے ۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان نے ترکی کا بھرپور ساتھ دیا ۔ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے ۔ طیب اردوا ن کو بطور وزیراعظم دو بارپاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ بطورصدر بھی وہ دوسری بار پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔(جاری ہے)

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر