دشمن کی کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیا جائیگا ،ائیر چیف کا یوم فتح پر دشمن کو دو ٹوک پیغام

اہم خبریں

اسلام آباد ( آن لائن )پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیارہے۔پاک فضائیہ نے جمعرات بروز 27 فروری کو یوم فتح منا یا، ائیرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں27 فروری کے حوالے سے پروقار تقریب ہوئی جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان اور پاک فضائیہ کے افسران سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی جب کہ اس موقع پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئرچیف مارشل مجاہد انور

خان نے کہا کہ پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، پاک فوج کی بہترین کارکردگی عشروں کی محنت کی مرہون منت ہے، معاشی مسائل کے باعث ٹیکنالوجی کیحصول میں مشکلات ہیں تاہم پاک فوج کے شاہین حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہیں، پاک فضائیہ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیارہے، دشمن کی کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر