پاکستان کے سامنے ہم ناکام! بھارتی ایئر چیف کا پاک فضائیہ کی برتری کا اعتراف

اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ایئر چیف کا پاکستانی فضائیہ کی برتری کا اعتراف ۔ تفصیلا ت کے مطابق بھارتی ایئر چیف راکیش کمار سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان ایئر فورس ٹیکنالوجی کے اعتبار سے ہم سے بہت آگے ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستانی پائلٹ کی مہارت ، ایئر کرافٹ اور میزائل بہت اچھے ہیں ۔مجھے یہ کہنے میں کوئی شرمندگی نہیں ہے کہ پاکستان کی آرمی بھار ت سے زیادہ طاقتور ہے ۔سینئر اینکر پرسن ارشد شریف نے ویڈیوکلپ اپنے پروگرام میں چلاتے ہوئے کہا ہے کہبھارتی آرمی چیف نے پاک ائیر فورس کی طاقت کا اعتراف کیا ۔ تاہم یہ بھی ماننا ہو گا کہ فرق مشینوں سے نہیں بلکہ جذبے سے پڑتا ہے۔ مشین چلانے والے میں جذبہ ہو تو وہ کوئی بھی لڑائی جیت سکتا ہے ، جو پاکستان فوج کے پاس موجود ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر