سپریم کورٹ نے ریلوے کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا

اہم خبریں

لاہور( این این آئی)سپریم کورٹ نے ریلوے کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر تے ہوئے ریلوے کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرحکم امتناعی جاری کردیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کی ۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ

پالیسی کے مطابق ریلوے کے وفات پانے والے ملازموں کے بچوں کو کنٹریکٹ پرنوکریوں پررکھا گیا ۔عدالت عالیہ نے ریگولرائزیشن کی پالیسی کومدنظر نظر رکھے بغیر ملازموں کی مستقلی کا حکم دیا۔وزیراعظم پیکج کے تحت ملازموں کومستقل کرنے کی پالیسی موجودہی نہیں۔سپریم کورٹ نے ریلوے کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر تے ہوئے ریلوے کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرحکم امتناعی جاری کردیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر