پورے پاکستان میں ٹرین سروس معطل ، نوٹیفکیشن جاری

اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں تمام ٹرینیں بند کردیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زیرصدارت ویڈیو لنک کے ذریعے ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور میں اجلاس ہوا

جس میں ریلوے افسران نے کورونا وائرس کے حوالے سے ریلوے آپریشن کی موجودہ صورتحال پرسفارشات پیش کیں۔ اجلاس میں ملک بھر میں ریلوے آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت ملک بھر میں ٹرین آپریشن 31 مارچ تک معطل کردیا گیا ہے۔وزارت ریلوے نے ٹرین آپریشن معطل ہونے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ اب تک 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر