وزیر اعظم عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال کے سی ای او کواپنی حکومت میں اہم عہدے سے نواز دیا

اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شوکت خانم ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان وزیر اعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس مقرر ،نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا

شوکت خانم ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان امریکن بورڈ آف انٹرنل میڈیسن سے ڈپلومہ ہولڈر ہیں جبکہ کنگ ایڈورڈ کالج سے انہوں نے گریجویشن کی ہے۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی تانیہ ایدرس کی جانب سے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر فیصل سلطان کی اس تقرری کے حوالے سے بتایا گیا تھا اور نوٹیفکیشن کا عکس بھی شیئر کیاگیا تھا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر