برطانیہ کی جانب سے اپنی ویزہ پالیسی میں نرمی کے اعلان پر پاکستان کا اظہار تشکر

اہم خبریں

لندن(این این آئی)عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے پیش نظر برطانیہ کی جانب سے اپنی ویزہ پالیسی میں نرمی کے اعلان پر پاکستان نے اظہار تشکر کیا ہے ۔

پاکستان کے برطانیہ میں مقیم ہائی کمشنر نفیس ذکریا نے ویزہ پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کرنے پر اظہار تشکر کیا ہے۔گزشتہ روز برطانیہ میں مقیم افراد کے ویزوں میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس ضمن میں بتایا گیا کہ وزٹ ویزے پر برطانیہ میں موجود وہ افراد جن کا ویزہ ختم ہو گیا ہے اور یا ختم ہونے والا ہے وہ اس میں 31 مئیتک کی توسیع کراسکتے ہیں،برطانیہ میں اس وقت موجود افراد اپنے ویزوں میں توسیع کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے آن لائن رابطہ کرسکتے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر