شوہر بیوی سے بھی دو قدم آگے! پاک فوج کا افسر خود بھی پولیس اہلکار کیساتھ مبینہ بدتمیزی کر چکا 2سال پرانی ویڈیو وائرل‎

اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرنل کی بیوی کے ہاتھوں پولیس اہلکار کی بے عزتی، خاتون کا شوہر بھی پولیس سے بدتمیزی کا مرتکب نکلا۔ پاک فوج کے مذکورہ افسر کو ستمبر 2018ء میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنے پر فرنٹیئر فورس رجمنٹ سینٹر سے باہر پوسٹ کر دیا گیا تھا۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے عسکری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاک فوج کے مذکورہ افسر کو بھی ستمبر 2018ء میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنے پر فرنٹیئر فورس رجمنٹ سینٹر سے باہر پوسٹ کر دیا گیا تھا۔ سینئر صحافی اعزاز سیدکی جانب سے ٹوئیٹر پر ایک

ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس پر ان کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو دو سال پرانی ہے جس میں پاک فوج کا افسر ٹریفک پولیس اہلکار کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آ رہا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاک فوج کے افسر نے ٹریفک پولیس اہلکار کو وردی اتروانے تک کی دھمکی دے ڈالی تھی۔ اعزازسید کا کہنا ہے کہ “جو لوگ اعتراض کررہے ہیں کہ آرمی چیف نے کرنل کی بیوی کے واقعے کانوٹس کیوں لیا؟ اطلاعات یہ ہیں کہ آرمی چیف کو بتایا گیا کہ خاتون کے شوہر نے بھی دوسال قبل ٹریفک پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی تھی اور اس کی یہ ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر