طیارہ حادثہ ، جائے وقوعہ سے کتنی لاشیں نکال لی گئیں، کل کتنے مسافرزندہ بچے؟پاک فوج نے تازہ ترین تفصیلات جاری کردیں

اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کی جائے حادثہ سے 97 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں،

ٹوئٹر پر ایک بیان میں انہوں نے بتایا پی آئی اے طیارہ حادثے میں 2 مسافر محفوظ رہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ 25 متاثرہ مکانات کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ جبکہ متاثرہ مکانات کے رہائشی مختلف مقامات پر رہائش پذیر ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرمی کے دستے، رینجرز اور سماجی بہبود کی تنظیموں کے ذریعےریسکیو آپریشن جاری ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز دوپہر کو لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز کراچی میں لینڈنگ سے 30 سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر