پائلٹ سجاد گل کا تعلق کہاں سے تھا اور انہیں جہاز اڑانے کا کتنا تجربہ تھا،سوگواران میں کس کس کو چھوڑا؟تفصیلات سامنے آگئیں

اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روزحادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت طیارے کے کپتان سجاد گل انتہائی تجربہ کار پائلٹ تھے، سجاد گل 17 ہزار گھنٹے سے زائد فلائٹ کا تجربہ رکھتےتھے ، جس میں پی آئی اے کے طیارے ایئربس320 پرتقریباً 7ہزار گھنٹے فلائٹ کا تجربہ شامل تھا۔ وہ گزشتہ 5 سال سے اے 320 ایئربس اڑا رہے تھے۔ پائلٹ سجاد گل پاکستان انٹرنیشنل لائن کے انتہائی تجربہ کار کپتان مانےجاتے تھے،پائلٹ سجاد گل کا تعلق لاہور سے تھا، وہ ڈیفنس زیڈ بلاک کے رہائشی تھے۔ مرحوم کیپٹن نے سوگواران میں بیوی اور 4 بچے چھوڑے

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر