تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اور اہم سیاستدان کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی میاں جمشید الدین کاکا خیل کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کا کہنا ہے کہ

خیبر پختونخوا کے رکن اسمبلی میاں جمشید الدین ایک ہفتے سے اسلام آباد کے ہسپتال میں زیر علاج تھے اور تین روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔میاں جمشیدالدین کاکا خیل 2018 کے انتخابات میں خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 63 سے کامیاب ہوئے تھے اور وہ صوبائی وزیر برائے ایکسائز بھی رہ چکے ہیں۔ان کے انتقال پر وزیر اعظم عمران خان و دیگر سیاسی رہنمائوں نے افسوس کااظہار کیا ہے

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر