24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 67 اموات ریکارڈ 4131 نئے کیسز،سب سے متاثرہ صوبہ کونسا ہے ؟جانئے

اہم خبریں

اسلام آباد (آن لائن)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 80 ہزار 463 سے تجاوزکر گئی ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں جبکہ ریکارڈ 4131 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 ہزار 310 ٹیسٹ کیے گئے،مجموعی طور پر 5 لاکھ 95 ہزار 344 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،ملک بھر میں 28 ہزار 923 مریض صحتیاب ہو کر گھر پہنچ

گئے، ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 1688 ہو گئی۔ترجمان کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 31086، پنجاب میں 29489 ہو گئی ،کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 10897، جبکہ بلوچستان میں 4740 ہو گئی ہے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر