شہبازشریف گرفتاری سے بچ گئے، لاہور ہائیکورٹ نے نیب کوبڑا حکم جاری کردیا

اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کی عبوری ضمانت منظور کر لی ،نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس کی سماعت جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی ۔س سماعت کے دوران شہبازشریف کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی جس کے بعد عدالت نے نیب کو 17 جون تک گرفتاری سے روک دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ضمانت 5لاکھ روپے کے مچلکوں کےعوض منظورکی گئی۔ اس موقع پر شہبازشریف کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا ہے کہ شہبازشریف کے کیس کا معاملہ ابھی

تفتیشی مرحلہ میں تھا، اس سے قبل ہی ان کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے گئے ۔ وکیل کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ نیب نے جو جو ریکارڈ مانگا وہ دے دیا پھر بھی نیب گرفتاری کے لیے بے تاب ہے ۔ کیس کی سماعت کے دوران نیب کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے اس فیصلے کی مخالفت کی ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر