پنجاب میں مختلف کاروباروں کے اوقات تبدیل ،نیا نوٹیفکیشن سامنے آگیا

اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کابینہ کی سفارشات کی روشنی میں مختلف کاروباروں کے اوقات کار میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کیپٹن (ر) محمد عثمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بیکریاں اور دودھ دہی کی دکانیں ہفتہ بھر 24 گھنٹے کھلی رہ سکیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق چکن اور گوشت کی دکانیں صبح 9 سے شام 7 بجے تک ہفتے بھر کھلی رہ سکیں گی جب کہ بیکریوں سمیت ملک شاپس پر تمام ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہوگا۔ نوٹیفیکیشن کا اطلاق تا حکم ثانی لاگو رہے گا اور تمام کاروباری حضرات ذمہ

دارانہ رویہ اپنا کر حکومت کی مدد کریں۔یاد رہے کہ حکومت نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران کاروبار کھولنے کی مشروط اجازت دے رکھی ہے جس کے اوقات شام 7 بجے تک ہیں۔واضح رہے کہ کرونا کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں ریکارڈ ہو چکی ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر