حکومت نے نجی آئل کمپنیوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے‎ راتوں رات پیٹرول قیمتوں میں اضافے کی اصل وجہ سامنے آگئی

اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں پیٹرول قیمتوں میں رات رات بڑا اضافہ ہو گیا ہے ۔ جس کے بعد عوام میں ایک بے چینی دکھائی دے رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول قیمتوں میں اضافہ کا ڈراپ سین ، حکومت نے نجی آئل کمپنیوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں ۔جس کے بعد آئل کمپنیوں کے دبائو کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے عوام پر پٹرول بم گرادیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 25روپے 58پیسے

فی لٹراضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ اس اضافے کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت 100 روپے 10 پیسے ہوگئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21.31 روپے فی لٹر اضافہ ہوا ہے اور اب ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا ہو کر 101روپے 46 پیسے کا ہو گیا ہے۔ مٹی کا تیل بھی 23روپے 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد اب 59.06 روپے فی لٹر ہو گیا ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 17روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا ہے اب لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 55 روپے 98 پیسے ہو گئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی کھپت کم ہونے سے قیمتیں تاریخ کی کم تریں سطح پر پہنچ گئی تھیں جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی تھی۔ ایک اور نجی ٹی وی چینلزکا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے ہی ہو جائے گا۔دوسری جانب سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ فی الفور واپس لے۔ایک بیان میںنیر بخاری نے کہاکہ پیٹرولیم قیمتوں میں ملکی تاریخ کا بلند ترین اضافہ دراصل آٹا چینی سکینڈل پارٹ ٹو ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر ظالمانہ فیصلہ کی واپسی تک احتجاج کریگی۔نیر حسین بخاری نے کہاکہ پٹرول کی مصنوعی قلت کے پیدا کرنے والے ہر چوک چوراہے میں ذلت آمیز صورت حال کیلئے تیار رہیں،حکومتی شراکتی حصہ داروں کو فائدہ دینے کیلئے ذخیرہ کردہ پٹرول 25 روپے مہنگا فروخت ہوگا۔انہوںنے کہاکہ اشرافیہ کی نمائندہ حکومت مافیاز کی سب سے بڑی سرپرست اور سہولت حمایتی ثابت ہوئی گئی ہے،پی ٹی آئی اور عمران نیازی کے عوام کی بہتری اور احساس کے دعوے دھوکہ فراڈ ثابت ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کی دلدل میں دھنسی بے چاری قوم پر پٹرولیم قیمتوں میں سفاکانہ اضافے کا بم گرایا گیا ،مہنگائی میں ڈوبی قوم کی جیبیں کاٹنا ظالمانہ ذہنیت کی عکاسی ہے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر