ایک رات میں پٹرول 25 روپے مہنگا، حکومتی رکن قومی اسمبلی نے اپنی حکومت کیخلاف علم بغاوت بلند کر دیا ، پی ٹی آئی رہنما کے احتجاج پر حکومتی بنچزپر بیٹھے ارکان ہکا بکا رہ گئے، دھماکہ خیز اعلان

اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راجا ریاض نے اپنی ہی حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا۔ راجا ریاض کے احتجاج پر حکومتی بنچز پر بیٹھے ارکان ہکا بکا رہ گئے۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راجا ریاض اپنی ہی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پھٹ پڑے۔ انہوں نے کہا ایک رات میں ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 25 روپے بڑھا دی گئیں۔ انہوں نے یہ شکوہ بھی کیا کہ انہیں حکومتی رکن ہونے کے باوجود ترقیاتی فنڈز نہیں مل رہے، پتا نہیں فنڈز کس کو دیئے جا رہے

ہیں۔راجا ریاض نے کہا وہ بھی الیکشن جیت کر آئے ہیں۔ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کے احتجاج پر حکومتی بنچز ہکا بکا رہ گئے اور بے بسی سے انہیں دیکھتے رہے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا موجودہ وقت درست نہیں تھا۔ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر گفتگو نہیں ہوئی تھی اگر کابینہ میں قیمتیں بڑھانے پر گفتگو کر لی جاتی تو اچھی بات ہوتی۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا موجودہ وقت درست نہیں تھا، بجٹ اجلاس ابھی جاری ہے پاس نہیں ہوا اس لیے تھوڑا انتظار کر لیا جاتا۔ علی محمد خان نے کہا کہ قیمتیں اچانک کیوں بڑھائی گئیں اس بارے میں علم نہیں، عالمی سطح پر قیمتیں بڑھ رہی ہیں شاید اس لیے یہاں بھی بڑھائی گئیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر