’’ساجد میر کو ہمارے حوالے کیا جائے‘‘ بھارت نے پاکستان سے ممبئی حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈکی حوالگی کا پھر مطالبہ کردیا

اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہندوستان نے پاکستان سے ممبئی حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ لشکر طیبہ کے ساجد میر کی حوالگی کا مطالبہ ایک بار پھر کردیا ۔ برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق

بھارت کی قومی سلامتی سے متعلق ایک عہدیدار نے بتایا کہ بھارت بارہا پاکستان سے مطالبہ کرتا رہا ہے کہ ساجد میر کو ان کے حوالے کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے ماضی میں بھی ساجد میر کی حوالگی کا مطالبہ کیا اور اب پھر ان کو حوالے کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں، انہیں بھارت کے حوالے کیا جانا چاہئے۔ اس حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہکی جانب سے کوئی فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر