سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، پنجاب پولیس افسران کی پروموشن سے متعلق کیس میں تمام درخواستیں مسترد

اہم خبریں

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے پنجاب پولیس افسران کی پرموشن سے متعلق کیس میں تمام درخواستیں مسترد کر دیں۔منگل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کیا کہ آپ جس رول کا حوالہ دے رہے ہیں وہ ہمارے سامنے قانون کی کتاب میں موجود نہیں ہے، کسی سرکاری ملازم کو قانون سے ہٹ کر ترقی نہیں دی جا سکتی۔جسٹس اعجازالاحسن نے پولیس افسران کے وکلاء سے مکالمہ کیا کہ آپ جس قانون کی بات کر رہے ہیں اس میں ترمیم ہو چکیہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ آپ ہمیں وہ قانون بتائیں جس کے تحت آپ نے ایک ہی سال میں دو کورس اے اور بی پاس کیے،وکلا عدالتی سوال کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے اور نہ ہی کوئی دستاویز پیش کر سکے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر