پاک فوج میں پہلی بار خاتون آفیسر نگار جوہرکو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیکر سرجن جنرل پاک فوج تعینات کردیا گیا ان کا تعلق کس علاقے سے ہے؟جانئے

اہم خبریں

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج میں نئی تاریخ رقم کردی گئی، پاک فوج میں پہلی بار ایک خاتون آفیسر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر سرجن جنرل پاک فوج تعینات کردیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی میڈیکل کور سے وابستہ میجرجنرل نگار جوھر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی ہے، نگار جوھر لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والی پہلی خاتون افسر ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوھر کو سرجن جنرل آف پاکستان آرمی بھی تعینات کردیا گیا ہے،

اس طرح وہ پاک فوج کی تاریخ میں پہلی تھری سٹار آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ پہلی سرجن جنرل کے عہدے پر کام کرنے والی خاتون افسر بھی بن گئی ہیں، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوھر کا تعلق خیبر پختونخواہ کے ضلع صوابی کے علاقہ پنج پیر سے ہے، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوھر اس وقت کمانڈنٹ ملٹری ہسپتال راولپنڈی کے عہدے پر کام کر رہی ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر