بھارتی فوج کی پھر ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ ،ایک بچہ شہید پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی ،بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا

اہم خبریں

راولپنڈی (این این آئی)بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید ہوگیا، پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے

بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ رات بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن کے لیپا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے تلواری گاؤں کا ایک بچہ شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتیفوج نے آرٹلری اور مارٹر بھی استعمال کیے ،بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر