ملک بھر کے بزرگ پنشنرز کیلئے خوشخبری، وفاقی کابینہ نے تاریخی فیصلے کی منظوری دیدی

اہم خبریں

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت بدھ کو وزیر اعظم آفس میں ہوا جس میں 14 نکاتی ایجنڈے سمیت اہم امور پر غور کیا گیا ۔کابینہ اجلاس میں سٹاک ایکسچینج کراچی پر ناکام حملے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ۔ وزیر اعظم اور کابینہ اراکین نے حملے کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز اور گارڈز کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ شہید ہونے والے سکیورٹی گارڈ اور اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی ۔کابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اہلکاروں

نے اپنی جان کا نذرانہ دیکر ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچا لیا اور پوری قوم سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹ انسٹی ٹیوشنز کی پنشز میں 2000 اضافے کی منظوری بھی دیدی اور اب ای او بی آئی کے پنشنرز کو 6500 کے بجائے 8500 پنشن ادا ہوگی ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور متعلقہ حکام نے پنشن کے اضافے کے معاملے پر بریفنگ دی ۔2000 اضافے کی سفارش وزارت اوورسیز نے کی تھی جس کو کابینہ نے منظور کرلیا۔بجٹ منظور ہونے پر کابینہ اراکین نے وزیر اعظم کو مبارکباد دی اور ان کی قیادت پر مکمل اظہار اعتماد کیا ۔۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر