نوازشریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا

اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نواز شریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ویڈیو اسکینڈل میں ملوث احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 7 سینئر جج صاحبان نے شرکت کی ان میں جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس شہزاد احمد خان، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس علی باقر نجفی شامل تھے۔انتظامی کمیٹی نے اپنا

فیصلہ سناتے ہوئے سابق جج احتساب عدالت ارشد ملک کو ملازمت سے برطرف کردیا۔واضح رہے کہ اس وقت کے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے 24 دسمبر 2018 کو العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی اور فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا تھا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر