حکومتی فیصلہ مسترد،تاجر ڈٹ گئے لاہور، فیصل آباد، جھنگ سمیت کئی شہروں میں دکانیں کھول لیں پولیس اور تاجر آمنے سامنے ،پکڑ دھکڑ میں کئی دکاندار گرفتار

اہم خبریں

لاہور( آ ن لائن ) لاہور، فیصل آباد، اور جھنگ سمیت کئی شہروں میں تاجروں نے دکانیں کھول لیں۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شاپس بند کرا دیں، پکڑ دھکڑ میں کئی دکاندار گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق

فیصل آباد میں تاجروں نے حکومتی لاک ڈاؤن کا فیصلہ مسترد کر دیا۔ گھنٹہ گھر کے گرد بازار کھولنا شروع کر دئیے، ریل بازار میں کپڑے کی مارکیٹ مکمل طور پر کھل گئی۔ مکی مارکیٹ اور گول بازار میں بھی متعدد دکانیں کھل گئیں۔انجمن تاجران سپریم نے حکومتی لاک ڈاؤن کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے، حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔انجمن تاجران کی جانب سے ریل بازار سے گھنٹہ گھر چوک تک ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پہلے ہی کاروبار کا نقصان کرچکے، مزید دکانیں بند نہیں کریں گے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر