وزیراعظم عید منانے کیلئے کہاں پہنچ گئے ، تین روز قیام

اہم خبریں

نتھیاگلی (این این آئی) وزیراعظم پاکستان عمران خان فیملی کے ہمراہ عید الاضحی منانے پر فضا سیاحتی مقام نتھیاگلی پہنچ گئے، عمران خان تین روز تک نتھیا گلی میں قیام کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کیمطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان ایبٹ آباد کے پْر فضا سیاحتی مقام نتھیاگلی پہنچ گئے، موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم ہیلی کاپٹر کے بجائے بذریعہ مری روڈ نتھیاگلی پہنچے۔وزیراعظم نے نتھیاگلی کے دورہ کے دوران پروٹوکول بھی انتہائی کم رکھا، عمران خان تین روز تک نتھیا گلی میں قیام کریں گے اور فیملی کے ہمراہ عید الاضحٰی منائیں گے جبکہ نمازِعید کے ساتھ قربانی بھی وہی کریںگے۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے عید قرباں سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگرلاپرواہی برتی گئی تووائرس کے زیادہ پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا، احتیاط سیہی صورتحال پر قابو پاسکتے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر