آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے راحیل شریف سمیت 6جرنیلوں کی اہم ترین ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟تفصیلات آگئیں

اہم خبریں

لاہور( این این آئی )چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا اور کور ہیڈ کوارٹرز لاہور میں سینئر حاضر سروس اورریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات کی ۔

آرمی چیف نے پیشہ ورانہ امور ، خطے میں سلامتی ، امن و استحکام کی صورتحال کو بہتر بنانے کے اقدامات اور درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا ۔ آخر میں شرکا ء نے متعدد تجاویزات/معلومات کا تبادلہ کیا اور اس اجلاس پر تبادلہ خیال کے لئے آرمی چیف کا شکریہ بھی ادا کیا۔ بات چیت کے دوران جنرل (ر)جہانگیر کرامت ، جنرل (ر)احسن سلیم حیات ، جنرل (ر)طارقماجد ، جنرل(ر)ا رشاد محمود اور جنرل (ر)راحیل شریف بھی موجود تھے۔ اس سے قبل پہنچنے پر آرمی چیف کا کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے استقبال کیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر