کورونا وباء کیخلاف آئندہ حکمت عملی کیلئے صوبوں سے مشاورت کا آغاز سیاحت، شادی ہالز ، پارکس اور ریسٹونٹس کھولنے کیلئے غور وغوض جاری

اہم خبریں

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی حکومت نے کورونا کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی تیار کرنے کیلئے صوبوں سے مشاورت کا آغاز کردیا ۔وفاقی وزیر حماد اظہر نے تفصیلات سماجی میڈیا پر جاری کردیں جس کے مطابق مختلف شعبوں کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کے لئے وفاقی حکومت نے این سی اوسی کی سطح پر صوبوں سے مشاورت شروع کر دی ہے ، وفاقی وزیر صنعت و پیدا وار حماد اظہر نے سماجی میڈیا پر اس حوالے سے تفصیلات جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ سیاحت، شادی ہالز ، پارکس اور ریسٹونٹس کھولنے کی

اجازت کے حوالے سے مشاورت کی جارہی ہے مارکیٹوںکے اوقات کارپر بھی نظر ثانی کیلئے جائزہ لیا جارہاہے اور ہم نے اس ضمن میںتجاویز لی ہیں، صوبوں کو کہا گیاہے کہ اس ضمن میں ایس او پیز فائنل کریں تاکہ تمام تجاویز وزیراعظم کی زیرصدارت این سی او سی کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس آئندہ چند روز میں طلب کیا جائیگا ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر