پی ٹی آئی کیخلاف بھی گھیرا تنگ نیب نے رکن اسمبلی کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر لیا

اہم خبریں

پشاور ( آن لائن) قومی احتساب بیورو نے پی ٹی آئی ایم این اے علی خان جدون کیخلاف تحقیقات شروع کردی ہیں اور چیئرمین قائمہ کمیٹی آئی ٹی علی جدون کے اثاثوں کاریکارڈطلب کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق

نیب پشاور نے نیب نے علی جدون اور ان کے والد کے اثاثوں کاریکارڈبھی طلب کرلیا ہے ۔ ڈی سی ایبٹ آبادسے علی جدون کے اہلخانہ کے اثاثوں کاریکارڈ کی تفصیلات بھی مانگ لی گئی ہیں ۔ ریکارڈ طلبی کے لیے لکھے خط میں بتایا گیا کہ نیب پشاورعلی جدون کیخلاف اثاثہ جات شکایت کی تحقیقات کررہاہے، علی جدون کی رہائشی،کمرشل اورزرعی پراپرٹیکاریکارڈبھی طلب کرلیا گیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر