عثمان بزداراور پرویزالٰہی کے درمیان طے شدہ ملاقات کیوں ملتوی ہوئی؟اندرونی کہانی سامنے آگئی

اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت میں ق لیگ کے وفد کے درمیان گزشتہ روز ملاقات طے تھی، ملاقات کیلئے پہلے دوپہر 3 بجے، پھر 4 بجے اور پھر شام 5 بجے کا وقت مقرر کیا گیا اور پھر اچانک ملاقات ملتوی کردی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں ایجنڈا اور شیڈول طے نہ ہوسکا۔نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ملاقات وزیراعظم عمران خان کا فون آنے کے بعد ملتوی کی گئی اور وزیراعظم کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو اگلے پیغام تک

ملاقات کا شیڈول طے نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایک اور نجی ٹی وی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ق لیگ کو کچھ مطالبات پورے نہ ہونے پر تحفظات ہیں اور پرویزالٰہی کی عثمان بزدار سے ملاقات کا مقصد یہی مطالبات ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر