وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب ہنگامی طور پر اسلام آبادروانہ وزیر اعظم عمران خان نے دونوں کو کیوں بلایا؟وجہ سامنےآگئی

اہم خبریں

لاہور (آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے بلاوے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور بدھ کی دوپہر لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے بتایا گیا ہے کہ

وزیراعظم عمران خان نے دونوں حکومتی شخصیات کو ٹیلی فون کر کے ہنگامی بنیادوں پر اسلام آباد پہنچنے کا حکم دیا تھا۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مذکورہ دونوں حکومتی رہنمائوں کو بدھ کی شام اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے لئے طلب کیا تھا۔ مذکورہ اجلاس پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے منعقدکیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پاکستان مسلم لیگ ق کے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے تحفظات سمیت پنجاب میں گڈ گورننس کا جائزہ لینا اور سیاسی معاملات کو زیر بحث لانا تھا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر