عثمان بزدار اور مریم نواز نیب میں طلب

اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو طلب کرلیا، دونوں کو نوٹس بھی جاری کردیئے گئے ،نجی ٹی وی کے مطابق مریم نوازکو 11 اگست کو صبح 11 بجے نیب میں طلب کیاگیا ،

مریم نوازکو 200 کنال اراضی کیس میں طلب کیاگیا اور ان پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے ، اس کیس میں پہلے ان کے والد سے بھی پوچھ گچھ کی جاچکی ہے ، مریم نواز کی طلبی کا نوٹس جاری جاتی امرا روانہ کردیا گیا ہے ۔ دوسری جانب مریم نوازکی طلبی کےاگلے ہی روز وزیراعلیٰ پنجاب کو 12 اگست کونیب نے طلب کرلیا، انہیں غیرقانونی شراب لائسنس جاری کرانے پرطلب کیاگیا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر