لاہور کے بعد پنجاب کے مزید 2 بڑے شہروں میں پولیتھین بیگز استعمال پر پابندی عائد، فوری عمل درآمد کا حکم

اہم خبریں

لاہور ( آ ن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے بعد فیصل آباد ،گوجرانوالہ میں بھی پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ عدالت نے ابوذر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ کی درخواست پر حکم جاری کر دیا ۔

لاہور ہائیکورٹ میں مالز اور شاپنگ سینٹرز میں پولی تھین بیگز کے استعمال کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ سلمان نیازی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پولی تھین بیگز سے نکاسی کا سسٹم متاثر ہو رہا ہے، محکمہ ماحولیات عدالتی حکم پر عمل نہیں کر رہا۔جسٹس شاہد کریم نے کہا ڈی جی ماحولیات عدالتی حکم پر من وعن عملکروائیں، پولی تھین بیگز نظر نہیں آنے چاہئیں، عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر