ذرا سی بے احتیاطی سے ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ، تازہ اعداد وشمار نے حکام کے کان کھڑے کر دئیے

اہم خبریں

اسلام آباد( آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 21 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 727 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 35 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 81 ہزار 836 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 56 ہزار 58 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 20 ہزار آٹھ سو 86 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 15 ہزار ایک کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 20 لاکھ 43 ہزار 870 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 273 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 359 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11 ہزار 793، اسلام آباد 15 ہزار 141، ا?زاد جموں و کشمیر 2 ہزار 116، گلگت بلتستان دو ہزار 234 اور پنجاب میں 93 ہزار 847 کورونا مریض ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 162، سندھ میں 2 ہزار 245، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 215، اسلام آباد میں 167، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 55 اور گلگت بلتستان میں 55 ہو چکی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے ہسپتالوں میں 213 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار 859 ہے۔ اس وقت ایک ہزار 595 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر