عالمی قرضوں کی ادائیگی میں ڈیفالٹ کرجانے کا ڈر پاکستان نے سعوی عرب کو ایک ارب ڈالر قرضہ واپس کر دیا چین کا زبردست فیصلہ ، آگے بڑھتے ہوئے بڑا کام کر دکھایا

اہم خبریں

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان نے ڈیڑھ برس قبل سعودی عرب سے لیے گئے 3 ارب ڈالر کے قرض میں سے ایک ارب ڈالر قرض واپس کر دیاہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق

سعودی عرب کی جانب سے مالی امداد محدود کیے جانے کے فیصلے کے بعد عالمی قرضوں کی ادائیگی میں ڈیفالٹ کرجانے کے ڈر سے ایک ارب ڈالر ادا کیے گئے ہیں۔ سعودیہ کی جانب سے مالی امداد محدود کیے جانے کے فیصلے کے منفی اثرات زائل کرنے کے لیے پاکستان کے دیرینہ دوست چین نے آگے بڑھتے ہوئے ایک ارب ڈالر قرضہ فراہم کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزاتخزانہ نے اس بارے میں تبصرے سے انکار کیا جبکہ سٹیٹ بینک کے ترجمان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر