عمران خان کے ”ٹائیگر“ کا ریحام خان کو چاندی سے بنے سوٹ کا تحفہ

پاکستان

اسلام آباد:  جنوبی وزیرستان ایجنسی سے پاکستان تحریک انصاف کا کارکن عامر خان وزیر عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا وزیرستانی سوٹ لے کر بنی گالہ پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سوٹ میں 20 تولے چاندی اور 40 گز کپڑا استعمال ہوا ہے جبکہ اس پر خوبصورت گوٹا کناری کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دلہن کا وزیرستانی سوٹ عامر خان وزیر کی والدہ نے 20 روز میں تیار کیا جس پر 60 ہزار روپے سے زائد کی لاگت آئی ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Copyright © 2020 ZeroPoint. Powered by Microsol.

اوپر