اب تو گھر سے نکلنے کو دل نہیں کرتا، اچھا ہے لوگ مسائل لیکرگھرآجاتے ہیں: عمران خان

پاکستان

اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ ویسے بھی اب انکا گھر سے نکلنے کو دل نہیں کرتا اچھا ہے لوگ اپنے مسائل کیلئے انکے گھر کے سامنے دھرنا دے دیتے ہیں۔ پریس کانفرنس سے قبل جب انکی توجہ انکے گھر کے سامنے خیبر پی کے کے سرکاری ملازمین کے احتجاجی دھرنے کی جانب مبذول کروائی گئی تو عمران نے کہا کہ دھرنے ضرور ہونے چاہئیں ورنہ قوم مردہ ہوجاتی ہے، بھیڑ بکریوں کی طرح رہنے پر حقوق نہیں ملتے۔ دو بار خیبر پی کے حکومت کو کہہ چکا ہوں پتہ نہیں مسئلہ کیوں نہیں حل ہو رہا اب پھر کہہ دیتے ہیں۔ جب ان سے بدلے بدلے عمران کے حوالے سے استفسار کیا گیا تو عمران کا کہنا تھا کہ کیا تبدیل ہوگیا ہے، اپنے جوتوں کی طرف دیکھا اور کہا کہ شاید یہ تبدیل ہوگئے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Copyright © 2020 ZeroPoint. Powered by Microsol.

اوپر