الطاف حسین نازیبا زبان پر قوم کی ماؤں ، بہنوں سے معافی مانگیں، شیریں مزاری

پاکستان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے الطاف حسین نازیبا زبان استعمال کرنے پر قوم کی ماؤں اور بہنوں سے بھی معافی مانگیں۔شیریں مزاری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان الطاف حسین کے بارے میں اپنے بیان پر قائم ہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین کے ایم کیو ایم کے بارے میں خیالات قوم کی ترجمانی ہیں۔ انہوں نے کہا مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پر ایم کیو ایم کا واویلا معاملے سے فرار کی کوشش ہے ادھر اسلام آباد میں اربن ٹرانسپورٹ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں شیریں مزاری خطاب کرنے کے بعد اٹھ کر چلی گئیں۔میڈیاسے غیر رسمی گفتگو میں ان کا کہنا تھا ایم کیو ایم جہاں ہوگی وہاں تحریک انصاف نہیں آئے گی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Copyright © 2020 ZeroPoint. Powered by Microsol.

اوپر