سانحہ بلدیہ کامقدمہ فوجی عدالتوں میں بھیجا جائے توہمیں اعتراض نہیں، احسن اقبال

پاکستان

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اگر سانحہ بلدیہ ٹاؤن کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں بھیجے گی تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ احسن اقبال نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ایپکس کمیٹی دہشت گردی کے مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجنےکی سفارش کرتی ہے، سانحہ بلدیہ ٹاؤن بھی دہشت گردی کا واقعہ ہے اور اگرسندھ حکومت اس سانحے کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں بھیجے گی تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کو کسی جماعت کے لیے اپنی پالیسی تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں، ہم مسلح ونگ کا خاتمہ چاہتے ہیں چاہے وہ کسی بھی سیاسی جماعت کا ہو۔ متحدہ اور پی ٹی آئی سے متعلق انہوں نےکہا کہ ایم کیوایم اور تحریک انصاف کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ تھا جو ختم ہوگیا

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Copyright © 2020 ZeroPoint. Powered by Microsol.

اوپر