حیدرآباد میں شالیمار ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، 25 افراد زخمی

پاکستان

حیدر آباد:  ڈیتھا کے قریب شالیمار ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اترنے سے 25 افراد زخمی ہوگئے۔  حیدرآباد کے نواحی علاقے ڈیتھا میں میرانی پھاٹک کے قریب لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس کی آخری بوگی کا پہیہ نکلنے سے دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے کے نتیجے میں خواتین سمیت 25 افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔ طبی عملے کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کے بعد ریلوے حکام نے بوگیوں کو الگ کرکے ٹرین کراچی روانہ کردی جبکہ بوگیوں کی درستگی کا کام جاری ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Copyright © 2020 ZeroPoint. Powered by Microsol.

اوپر